ابنا: پاکستان کے عام انتخابات میں اپنی پارٹی کی کامیابی کو ہندوستان کے ساتھ امن کا مینڈیٹ تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہتھیاروں کی دوڑ ختم ہونی چاہئے اور انہیں کشمیر پر اپنے اختلافات ختم کرنے چاہئیں۔وزیر اعظم بننے کے بعد دی ٹیلی گراف کے ساتھ اپنے پہلے انٹرویو میں نواز شریف نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہتھیاروں کی دوڑ کا اب اختتام ہونا چاہئےاور دولت و ثروت سماجی شعبے میں لگنی چاہیئے، اسے تعلیم اور طبی خدمات میں خرچ ہونا چاہیئے تھا.انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو کشمیر پر اپنے اختلافات سلجھا لینے چاہیئں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 اگست 2013 - 19:30
News ID: 454997
نواز شریف نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہتھیاروں کی دوڑ کا اب اختتام ہونا چاہئے